افغانستان میں زلزلہ، متحدہ عرب امارات کا اظہارِ یکجہتی اور تعزیت

ابوظہبی، یکم ستمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے، جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے تعزیتی بیان میں افغانستان کی عوام اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔