دارفور، 2 ستمبر، 2025 (وام)--سوڈان کے علاقے دارفور کے مرہ پہاڑی سلسلے میں ایک ہولناک لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں پورا گاؤں مٹی تلے دب گیا۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اطلاعات کے مطابق یہ المناک واقعہ اتوار کو اُس وقت پیش آیا جب مسلسل کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد پہاڑ کا بڑا حصہ اچانک کھسک گیا اور ترسین نامی گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹ گیا۔