متحدہ عرب امارات کا سوڈان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، دارفور کے المناک سانحے پر افسوس

ابوظہبی، 3 ستمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے علاقے دارفور میں ہولناک زمینی کٹاؤ (لینڈ سلائیڈنگ) کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور جبل مرہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع گاؤں "تاراسین" کی مکمل تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین، متاثرہ خاندانوں اور سوڈانی قوم سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ وزارت نے اس افسوسناک موقع پر سوڈانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات آزمائش کی اس گھڑی میں سوڈانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔