افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے اماراتی امدادی مشن جاری، 31 ٹرک سامان تقسیم

کنڑ، افغانستان، 6 ستمبر 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کی ٹیم نے مشرقی افغانستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں اپنی انسانی ہمدردی مہم جاری رکھتے ہوئے 31 ٹرک خوراک، طبی امداد اور خیمے متاثرہ خاندانوں تک پہنچا دیے۔

امدادی سامان یو اے ای ایڈ ایجنسی اور اس کے فلاحی بازو اماراتی ہلالِ احمر کے تحت قائم انسانی فضائی پل کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس کا مقصد آفت کے اثرات کم کرنا اور فوری ضروریات پوری کرنا ہے۔

یو اے ای کی یہ کاوشیں قدرتی آفات اور عالمی بحرانوں میں فوری انسانی ردِعمل کی پالیسی کا حصہ ہیں، جو ضرورت مندوں کی بروقت مدد کے عزم کی عکاس ہیں۔

امدادی ٹیم نے گزشتہ بدھ کے روز پہنچتے ہی امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کے مطابق ریلیف سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔