ابوظہبی، 8 ستمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے یروشلم کے نزدیک فائرنگ کے دہشت گرد واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امارات ہر اس اقدام کو مسترد کرتا ہے جو امن و استحکام کو متاثر کرے، اور دہشت گردی کے تمام مظاہر کی سخت مذمت کرتا ہے۔
امارات نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ریاستِ اسرائیل اور اس کی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔