متحدہ عرب امارات کے صدر کا برادرانہ دورۂ قطر، امیرِ قطر کی جانب سے پرتپاک استقبال

دوحہ، 10 ستمبر۔ 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان آج برادرانہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔

قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر امارات اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبال کرنے والوں میں امیرِ قطر کے ذاتی نمائندےشیخ جاسم بن حمد آل ثانی اور وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سمیت متعدد شیوخ، وزراء اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔

اس دورۂ قطر میں صدر امارات کے ہمراہ شامل وفد میں دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، ابوظہبی کے نائب حکمران اور مشیر برائے قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان، صدارتی امور برائے ترقی و شہداء کے معاملات کے نائب چیئرمین شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان، اور صدارتی امور برائے خصوصی معاملات کے نائب چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔

وفد میں مزید یو اے ای کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، سیکرٹری جنرل سپریم کونسل برائے قومی سلامتی علی بن حماد الشامسی، صدر کے دفتر برائے اسٹریٹجک امور کے چیئرمین اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ڈاکٹر احمد مبارک علی المزروعی، اور وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر امارات کے ہمراہ ہیں۔