ابوظہبی، 11 ستمبر 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے شمال مشرقی نائیجیریا کے گاؤں دارالجمال میں دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امارات ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، کیونکہ یہ اقدامات امن اور استحکام کو کمزور کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
وزارت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ، حکومت اور نائیجیریا کی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔