ابوظہبی، 15 ستمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے وفاقی فرمان نمبر (116) 2025 کے تحت "ارث زاید فلاحی ادارہ" کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی نئی تشکیل کی منظوری دی ہے۔ نئے بورڈ کی سربراہی عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کریں گے، جو صدارتی دیوان میں ترقی اور شہداء کے اہل خانہ کے امور کے ڈپٹی چیئرمین، انٹرنیشنل ہیومنیٹرین اینڈ فلاحی کونسل کے چیئرمین اور ارث زاید فلاحی ادارہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ہیں۔
نئے بورڈ آف ٹرسٹیز کی فہرست میں وزیر مملکت شیخ شخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان، چیئرمین دی فاؤنڈر آفس شیخ زاید بن حمد بن حمدان النہیان، صدر دفتر برائے اسٹریٹجک امور اور ابوظہبی ایگزیکٹیو آفس کے چیئرمین ڈاکٹر احمد مبارک المزروعی، وزیر برائے کمیونٹی ایمپاورمنٹ شمعہ بنت سہیل المزروعی، خصوصی مشیر عزت مآب حاکم فجیرہ اور چیئرمین فجیرہ فلاحی ایسوسی ایشن سعید محمد الرقبانی، مشیر صدر دفتر برائے اسٹریٹجک امور راشد سعید العامری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ افیئرز آفس صدارتی دیوان اور چیئرمین یو اے ای ایڈ ایجنسی ڈاکٹر طارق احمد العامری، مشیر ڈپٹی چیئرمین صدارتی دیوان برائے ترقی اور شہداء کے اہل خانہ کے امور سعید راشد الزعابی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ "ارث زاید فلاحی ادارہ" امارات کے صدر کی سرپرستی میں 2024 میں وفاقی فرمان نمبر (126) کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ صدارتی دیوان کے ماتحت، قانونی حیثیت رکھتا ہے اور اپنی سرگرمیوں و مقاصد کے حصول کے لیے مکمل قانونی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ فاؤنڈیشن متعدد اداروں اور فلاحی تنظیموں کی نگرانی کرتی ہے تاکہ ان کے مقاصد اور ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔ اس کے تحت آنے والے اداروں میں زاید بن سلطان النہیان چیریٹی و ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن، خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن، محمد بن زاید فاؤنڈیشن فار ہیومینٹی، امارات فاؤنڈیشن، محمد بن زاید اسپیشیز کنزرویشن فنڈ، صندوق الوطن، کلین ریورز فاؤنڈیشن، گلوبل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزیز الیمنیشن، زاید سسٹین ایبلیٹی پرائز، خلیفہ ایوارڈ برائے تعلیم، خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی جدت، محمد بن زاید ایوارڈ برائے بہترین استاد اور 'اختار' شامل ہیں۔