نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی، یاس کلینک اور ابوظہبی اسٹیم سیلز سینٹر کا 'ایم آر آئی' ریسرچ کو کلینیکل مرحلے تک لانے کا اشتراک

ابوظہبی، 18 ستمبر، 2025 (وام)--نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی، یاس کلینک – خلیفہ سٹی اور ابوظہبی اسٹیم سیلز سینٹر 'ADSCC' نے شراکت داری کے تحت مصنوعی ذہانت سے معاونت یافتہ 'ایم آر آئی' تجزیاتی تکنیکوں کو ریسرچ لیب سے کلینیکل ویلیڈیشن تک پہنچانے کا عمل شروع کیا ہے۔

یہ تعاون بنیادی طور پر نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کی 'ایم آر آئی' ریسرچ کو کلینیکل سطح پر لانے پر مرکوز ہے، جہاں محققین یاس کلینک کے 'PHOMS' کلینیکل ٹرائل کے لیے جدید 'ایم آر آئی' تجزیہ فراہم کر رہے ہیں۔ اس اشتراک کے ذریعے 'FLAIRstar' ماڈیول کی جانچ بھی ممکن ہوئی ہے، جو 'ایم آر آئی' اسکینز کا تجزیہ کرکے دماغی زخموں میں "سینٹرل وین سائن" (CVS) کی نشاندہی کرتا ہے، جو ملٹی پل اسکلروسس 'MS' کا ایک اہم بایو مارکر سمجھا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 'LAMINATE' پروجیکٹ کے تحت یاس کلینک میں یہ 'ایم آر آئی' تکنیکیں استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ ڈاکٹروں کو دماغی تبدیلیوں کے بارے میں زیادہ واضح معلومات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اشتراک مقامی جدت کو عالمی معیار کی 'ایم آر آئی' ریسرچ کے ساتھ یکجا کرنے کا ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد پیچیدہ نیورولوجیکل امراض سے نمٹنے کے لیے زیادہ مؤثر تشخیص اور علاج کی راہیں ہموار کرنا ہے۔