شیخ خالد بن محمد کی شیخ سلطان بن خالد کے انتقال پر تعزیت

شارجہ، 23 ستمبر، 2025 (وام)--ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید نے شیخ فیصل بن خالد بن محمد القاسمی کے مجلسِ سوگ میں حاضری دی اور شیخ سلطان بن خالد بن محمد القاسمی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

شیخ خالد بن محمد نے شارجہ کے علاقے الرملہ میں قائم مجلس میں اہلِ خانہ اور آلِ قاسمی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے مغفرت جبکہ سوگواروں کیلئے صبر و ہمت کی دعا کی۔