متحدہ عرب امارات کی مشی گن چرچ حملے کی شدید مذمت

ابوظہبی، 30 ستمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ملک ہر قسم کے تشدد اور بدامنی کی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے، جو کسی بھی معاشرے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں۔

وزارت نے متاثرہ خاندانوں، امریکی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی، اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیاہے۔