صدر شیخ محمد بن زاید کا اردن کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

ابوظہبی، 6 اکتوبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو آج اردن کے بادشاہ، شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نے ٹیلی فون کیا، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ اقدامات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں مستقل فائر بندی کے قیام کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے منصفانہ اور جامع امن عمل کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے، جو صرف دو ریاستی حل کی بنیاد پر ممکن ہے، تاکہ عوام اور اقوام کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی چیلنجز کے تناظر میں عرب یکجہتی اور مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔