صدر شیخ محمد بن زاید کا اردن کے بادشاہ کے نام دوطرفہ تعلقات پر خط

ابوظہبی، 7 اکتوبر 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہاشمی مملکت اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

یہ خط عمان میں اماراتی سفارتخانے کے ناظم الامور کونسلر حمد المطروشی نے اردن کی وزارتِ خارجہ و امورِ مہاجرین کے سیکرٹری جنرل سفیر ضیف اللہ الفایز کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کے دوران پہنچایا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے امارات اور اردن کے درمیان گہرے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیااور باہمی دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو کی۔