ابوظہبی، 13 اکتوبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور قبرص کے صدر نیکوس کرسٹودولائیڈس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی، جن میں بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حالیہ معاہدے پر تبادلہ خیال شامل تھا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں تاکہ انسانی مصائب کا خاتمہ ہو سکے اور غزہ کے شہریوں تک امداد کی فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ یہ جنگ بندی ایک جامع اور پائیدار امن کے حصول کی سمت اہم قدم ہے، جو دو ریاستی حل کے اصول پر مبنی ہو اور خطے کے تمام ممالک اور عوام کے لیے دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے۔