رأس الخیمہ میں کاروباری لائسنسز میں 5.7 فیصد اضافہ، تجارتی سرگرمیوں میں استحکام برقرار

رأس الخیمہ، 23 اکتوبر، 2025 (وام)--رأس الخیمہ محکمہ اقتصادی ترقی کے مطابق، سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں فعال کاروباری لائسنسز کی تعداد میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے 20,408 کے مقابلے میں بڑھ کر 21,575 ہو گئی۔

محکمے نے بتایا کہ یہ اضافہ رأس الخیمہ کے مضبوط کاروباری ماحول اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ، ڈیجیٹل خدمات کی توسیع اور جدید بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا مظہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نئے قائم کردہ کاروباری لائسنسز (تین سال یا کم مدت والے) فعال لائسنسز کا 24.6 فیصد حصہ بناتے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح تین سے پانچ سال پرانے لائسنسز میں 20.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دس سال سے زائد عرصے سے فعال کاروباروں کا حصہ 53.5 فیصد رہا، جو طویل المدتی کاروباری استحکام کی واضح علامت ہے۔

راس الخیمہ شعبہ اقتصادی ترقی میں تجارتی امور کے شعبہ کی ڈائریکٹر امینہ قحطان نے کہا کہ یہ نتائج راس الخیمہ کے پختہ کاروباری ماحول اور نئے و تجربہ کار اداروں کے درمیان متوازن ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائسنسز کے دور میں تنوع ایک معاشی اشاریہ ہے، جو اقتصادی سرگرمیوں کے تسلسل اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مستقل بہاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔