متحدہ عرب امارات کا برازیل کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، پارانا میں طوفان سے جانی نقصان پر تعزیت

ابوظہبی، 9 نومبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے برازیل کے جنوبی صوبے پارانا میں آنے والے طوفان سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں، برازیل کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا گیا ہے۔