ابوظہبی، 13 نومبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے ترکی میں فوجی کارگو طیارے کے حادثے پر دلی افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات حکومت اور عوام ترکی کے اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزارت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ، ترک حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔