ابوظہبی، 14 نومبر، 2025 (وام)--جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ پیر، 17 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے۔
یہ ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یو اے ای کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جس کے دوران ان کی ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ہوگی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقی پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاکہ دونوں ملکوں کی عوام کے لیے خوشحالی اور باہمی فائدے کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
دونوں رہنما اسپییشل اسٹریٹیجک پارٹنرشپ اور جامع اقتصادی شراکت داری (سیپا) کو نئی سطح تک لے جانے کے مواقع بھی تلاش کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوگی، جو دونوں ممالک کی مشترکہ دلچسپی سے متعلق ہیں۔