کویت، 18 نومبر، 2025 (وام) --کویت پیٹرولیم کارپوریشن (KPC) کے مطابق پیر کے روز کویتی خام تیل کی قیمت 14 سینٹ کم ہو کر 65.39 امریکی ڈالر فی بیرل رہی، جو جمعہ کو 65.53 ڈالر فی بیرل تھی۔
کویت نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق عالمی منڈیوں میں بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 19 سینٹ گھٹ کر 64.20 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 18 سینٹ کمی کے بعد 59.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔