ابوظہبی، 19 نومبر، 2025 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے، اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کی موجودگی میں، صدارتی دیوان برائے ترقی و شہدا کے امور کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان نے یو اے ای – انڈونیشیا دل کے امراض کے ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
شیخ ذیاب بن محمد بن زاید نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، جو طبی جدت، پائیدار ڈیزائن اور سماجی اثرات کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے۔ اسپتال میں شمسی توانائی، بارش کے پانی کے استعمال اور ماحول دوست تعمیراتی مواد جیسے جدید اور پائیدار حل شامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عالمی صحت، انسانی ہمدردی کے اقدامات اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یو اے ای – انڈونیشیا دل کے امراض کا ہسپتال، زاید ہیومینیٹیرین لیگیسی انیشی ایٹو کے تحت یو اے ای گلوبل اسپتال پروگرام میں شامل دنیا بھر میں تعمیر کیے جانے والے 10 خصوصی اسپتالوں میں سے پہلا اسپتال ہے۔