متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے آغاز پر دھند اور آخر میں جزوی بادلوں کی پیش گوئی

ابوظہبی، 7 دسمبر، 2025 (وام)--نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے ساحلی اور اندرونی علاقوں، خصوصاً مغربی خطوں میں صبح کے وقت نمی کے باعث دھند یا کہر چھائے رہنے کا امکان ہے، جب کہ جمعے تک ملک بھر میں موسم مجموعی طور پر صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت میں ہلکی سے معتدل ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ کچھ اوقات میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

سمندر کی حالت عمومی طور پر پرسکون رہے گی اور عرب خلیج اور بحیرہ عمان دونوں میں معمولی لہریں متوقع ہیں۔

جمعے کی رات سے مغربی سمندری علاقوں اور جزیروں پر بادلوں کی مقدار میں اضافہ متوقع ہے۔