یو اے ای کا مراکش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، فاس میں عمارتیں گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

ابوظہبی، 11 دسمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے مراکش کے شہر فاس میں دو رہائشی عمارتوں کے گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ مراکش، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور مراکش کے عوام سے اس سانحے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔