یو اے ای کا عراق میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے اظہارِ تعزیت و ہمدردی

ابوظہبی، 11 دسمبر، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے کردستان ریجن کے سلیمانیہ اور کرکوک گورنریٹس کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر جمہوریہ عراق کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور عراق کی عوام سے اس سانحے پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔