دبئی، 2 فروری، 2026 (وام) --ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا ابتدائی دن آج دبئی میں شروع ہوا۔ یہ سمٹ باضابطہ طور پر 3 سے 5 فروری تک "مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل" کے موضوع کے تحت منعقد ہوگی۔
افتتاحی دن کے دوران متعدد فورمز، وزارتی اجلاس اور گول میز مباحثے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت، سینئر حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، مستقبل شناس، فکری رہنما اور عالمی ماہرین شریک ہیں۔ ان نشستوں میں مستقبل کی حکمرانی، اقتصادی تعاون، نوجوان قیادت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی دن پیش کیے جانے والے اہم فورمز میں سالانہ عرب مالیاتی فورم، ینگ عرب لیڈرز فورم، یو اے ای-کویت اکنامک فورم، اور اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری فورم لاطینی امریکہ اور کیریبین شامل ہیں، جن کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اسی طرح وزارتی اجلاسوں اور گول میز مباحثوں میں عرب نوجوان وزراء کے ساتھ وزارتی گول میز، خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے محنت کا اجلاس، 5X مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار تبدیلی پر مکالمہ، سی ای او ڈائیلاگ اور دیگر اہم نشستیں شامل ہیں، جن میں پالیسی سازی، اختراع اور مستقبل کے چیلنجز پر غور کیا جا رہا ہے۔