دبئی، 23 فروری، 2026 (وام) --وزارت انسانی وسائل و ایمریٹائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے نجی شعبے کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ تین روزہ تعطیلات دی جائیں گی۔
وزارت کے بیان کے مطابق جمعرات 19 مارچ سے ہفتہ 21 مارچ 2026 تک عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ تاہم اگر رمضان المبارک 30 دن مکمل کرتا ہے تو تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرتے ہوئے یہ اتوار 22 مارچ 2026 تک جاری رہیں گی۔