متحدہ عرب امارات کا ترکیہ میں فوجی طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت

ابوظبہی، 25 فروری، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے ترکیہ میں فوجی طیارے کے حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی شہادت پر جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندان، حکومت اور ترکیہ کی عوام کے ساتھ بھی اس سانحے پر دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔