ابوظہبی، 9 مارچ، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کے دو اہلکار پیر کے روز ملک میں قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے میں شہید ہوگئے۔
وزارت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔