سعودی عرب میں چار ڈرونز تباہ

ریاض، 11 مارچ، 2026 (وام) --سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں چار ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشرقی ریجن میں داخل ہونے والے چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔