ابوظبی، 16 مارچ، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات نے جمہوریہ کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس قدرتی آفت کے باعث درجنوں افراد جاں بحق اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ وزارت نے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور کینیا کی عوام کے ساتھ اس سانحے پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔