اماراتی فضائی دفاع نے ایرانی حملے میں داغے گئے 22 میزائل و ڈرونز تباہ کیے

ابوظہبی، 19 مارچ، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کے روز ایران کی جانب سے داغے گئے سات بیلسٹک میزائل اور 15 بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کیا ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک اماراتی فضائی دفاع نے مجموعی طور پر 334 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 714 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں دو مسلح افواج کے اہلکار قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، جبکہ پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی اور فلسطینی شہریت کے چھ شہری جاں بحق ہوئے۔ مزید برآں 158 افراد زخمی ہوئے، جن میں معمولی، درمیانے اور شدید نوعیت کے زخم شامل ہیں۔

زخمیوں میں متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکیہ، عراق، نیپال، نائجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔

وزارت دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے اور ملک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔