یو اے ای میں آئندہ دنوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

ابوظہبی، 23 مارچ، 2026 (وام) --نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پیر کے روز مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے اور مختلف شدت کی بارشیں جاری رہیں گی۔ دوپہر کے وقت شمالی اور مشرقی علاقوں سمیت العین میں بارش کا امکان ہے، جو رات تک انہی علاقوں میں برقرار رہے گی اور دیر گئے مغربی علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔

ادارے کے مطابق منگل کے روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں دن کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ رات کے وقت یہ سلسلہ مغربی، مشرقی اور ساحلی علاقوں کے علاوہ جزیروں تک وسعت اختیار کر جائے گا۔

بدھ کے روز بھی مجموعی طور پر یہی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے، جب کہ دن کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رات کے وقت بارشیں مشرقی علاقوں اور العین تک محدود ہونے کا امکان ہے، جبکہ رات گئے بارش کی شدت اور امکانات میں بتدریج کمی آ سکتی ہے۔

جمعرات کے روز صبح کے وقت بارش کے امکانات نسبتاً کم رہیں گے، تاہم دوپہر اور شام کے دوران شمالی اور مشرقی علاقوں کے ساتھ العین میں دوبارہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو رات گئے ساحلی علاقوں، جزیروں اور مغربی حصوں تک پھیل سکتی ہے۔

جمعہ کے روز دن کے وقت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جس کا آغاز جزیروں، ساحلی اور مغربی علاقوں سے ہو کر بتدریج ملک کے بیشتر حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بادلوں کی مقدار اور بارش کے امکانات میں کمی متوقع ہے۔