ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد جاں بحق

ابوظہبی، 26 مارچ، 2026 (وام) --ابوظہبی میں سویحان اسٹریٹ پر فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے روکنے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق واقعے میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہوئے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔