ابوظہبی، 29 مارچ، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 16 بیلسٹک میزائل اور 42 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق حملوں کے آغاز سے اب تک اماراتی فضائی دفاع 414 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1,914 ڈرونز کو ناکام بنا چکا ہے، جو دفاعی نظام کی مؤثر کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے دوران دو اماراتی فوجی اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے، جبکہ مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مراکشی شہری بھی جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد بھی ہلاک ہوئے، جن میں پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر 178 افراد زخمی ہوئے، جن میں معمولی سے لے کر درمیانے اور شدید نوعیت کے زخم شامل ہیں۔ زخمیوں میں متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکیہ، عراق، نیپال، نائجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔