ابوظہبی، 2 اپریل، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، جس پر متحدہ عرب امارات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یو اے ای متاثرہ خاندانوں، حکومت اور پاکستان کی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور انسانی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
وزارت نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔