افغانستان میں سیلابی تباہی، یو اے ای کا اظہارِ یکجہتی اور تعزیت

ابوظہبی، 2 اپریل، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں، افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا اور اس مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیاہے۔