سعودی وزارت دفاع کا 18 ڈرونز کو کامیابی سے روک کر تباہ کرنے کا اعلان

ریاض، 7 اپریل، 2026 (وام) -- سعودی وزارت دفاع نے منگل کے روز 18 ڈرونز کو روک کر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ یہ ڈرونز گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران روکے گئے ہیں۔