ابوظہبی پولیس کی کارروائی، 375 افراد گرفتار، گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام

ابوظہبی، 8 اپریل، 2026 (وام) --ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر واقعات کی ویڈیوز شیئر کرنے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 375 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام مشتبہ افراد کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور معاشرے کے امن و استحکام کو متاثر کرتی ہیں، جبکہ پولیس امارت بھر میں سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ابوظہبی پولیس نے واضح کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود بعض افراد نے ہدایات کی خلاف ورزی کی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو عوام میں خوف و ہراس پھیلانے یا رائے عامہ کو متاثر کرنے میں ملوث پائے جائیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات شیئر کرتے وقت صرف مستند ذرائع پر انحصار کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے گریز کریں۔