لبنان پر اسرائیلی حملے، عرب پارلیمنٹ کی شدید مذمت اور عالمی مداخلت کا مطالبہ

قاہرہ، 9 اپریل، 2026 (وام) --عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد بن احمد الیمحی نے لبنانی جمہوریہ پر اسرائیل کے مسلسل اور کھلے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی رپورٹ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں الیمحی نے کہا کہ، "یہ وحشیانہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ تمام عالمی اصولوں اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، بلکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اسرائیل خطے کو مزید بدامنی اور عدم استحکام کی جانب دھکیلنے پر تلا ہوا ہے، جس سے کشیدگی میں کمی کے لیے جاری بین الاقوامی کوششیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔"

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر مداخلت کرے تاکہ ان حملوں کو روکا جا سکے، جن میں اہم شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسپیکر عرب پارلیمنٹ نے اس موقع پر لبنانی جمہوریہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عرب پارلیمنٹ لبنان کی حمایت جاری رکھے گی تاکہ وہ موجودہ نازک صورتحال سے نمٹ سکے۔