صدر شیخ محمد بن زاید کی عراقی نامزد وزیرِاعظم علی الزیدی کو مبارکباد

ابوظہبی، 30 اپریل، 2026 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے عراق میں نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیے جانے پر علی الزیدی کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی ہے۔

صدر شیخ محمد بن زاید نے علی الزیدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یو اے ای عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور وہاں استحکام کے فروغ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا تاکہ عراقی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی امیدیں پوری ہو سکیں۔

علی الزیدی نے صدر شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔