صدر امارات شیخ محمد بن زاید کی جانب سے مالٹا کی سفیر کو فرسٹ کلاس آرڈر آف انڈیپینڈنس سے نواز گیا

ابوظہبی، 3 جولائی، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ مالٹا کی سفیر ماریا کیمیلری کالیجا کو ان کی سفارتی مدت مکمل ہونے پر فرسٹ کلاس آرڈر آف انڈیپینڈنس سے نوازا ہے۔

یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سفیر ماریا کیمیلری کالیجا کو یہ اعزاز پیش کیا۔

اس موقع پر ریم الہاشمی نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ مالٹا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سفیر ماریا کیمیلری کالیجا کے لیے آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور مالٹا کے درمیان تعلقات کے استحکام میں ان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر سفیر ماریا کیمیلری کالیجا نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے تمام اداروں کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا، جس نے ان کی سفارتی ذمہ داریوں کی کامیاب انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔