شیخ محمد بن راشد کا دبئی ہیومینیٹیرین اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا فرمان جاری

شیخ محمد بن راشد کا دبئی ہیومینیٹیرین اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا فرمان جاری

دبئی، 28 جولائی، 2026 (وام) -- دبئی کے حکمران کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ہیومینیٹیرین اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل سے متعلق 2026 کے فرمان نمبر (19) جاری کیا ہے۔

فرمان کے مطابق محمد ابراہیم الشیبانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ عبداللہ عبدالرحمن الشیبانی کو نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

بورڈ کے دیگر ارکان میں ریم بنت ابراہیم الہاشمی، راشد خلیفہ بالہول، ڈاکٹر اینریکے اسٹیگر، ڈاکٹر اینور موریٹی اور اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شامل ہیں۔

فرمان کے مطابق اس کا نفاذ اجراء کی تاریخ سے ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

دبئی ہیومینیٹیرین کا قیام 2003 میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر عمل میں آیا تھا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی ہمدردی کا مرکز ہے، جو عالمی امدادی کارروائیوں کی معاونت کرتا ہے اور انسانی ہمدردی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

دبئی ہیومینیٹیرین دنیا کا واحد ہیومینیٹیرین فری زون ہے، جہاں اقوام متحدہ کے درجنوں ادارے، غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) اور مختلف تجارتی کمپنیاں موجود ہیں۔ یہ تمام ادارے مل کر دنیا بھر میں ہنگامی حالات اور بحرانوں کے دوران مؤثر انسانی امدادی کارروائیوں کے لیے ایک مضبوط اور مربوط نظام تشکیل دیتے ہیں۔