ابوظہبی، 29 جولائی، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے برادر ملک ہاشمی مملکت اردن کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے والے معاندانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاندانہ حملہ اردن کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کی سلامتی و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
وزارت نے ہاشمی مملکت اردن کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیاہے۔