عبداللہ بن زاید اور قطری وزیراعظم کا علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

عبداللہ بن زاید اور قطری وزیراعظم کا علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 3 اگست 2026 (وام)۔۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے مختلف شعبوں اور انہیں باہمی مفادات، ترقی اور دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی کے لیے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔