ابوظہبی، 19 اگست 2026 (وام) -- وزارت خارجہ کے شعبہ اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کی ڈائریکٹر عفرا الہاملی نے متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کی صورتحال سے متعلق تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، کاروباری تبادلے اور مالی لین دین تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔
عفرا الہاملی نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی سے خطے اور عالمی امن و سلامتی متاثر ہو رہی ہے، جس کے تناظر میں ایران کے ساتھ تمام تجارتی اور مالی معاملات معطل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مذاکرات، تعاون اور علاقائی یکجہتی کے لیے متحدہ عرب امارات کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
عفرا الہاملی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی قانون اور اعلیٰ ترین عالمی معیارات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی نظام کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔