ابوظہبی، 20 اگست 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایسے مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جانے والے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو دوٹوک انداز میں مسترد کیاہے۔
وزارت نے اس گھناؤنے حملے کے بعد افغانستان اور اس کی عوام کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔