ابوظہبی، 26 اگست 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے وفاقی جمہوریہ نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر نیپال اور اس کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان بھی ہوا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں، وفاقی جمہوریہ نیپال اور اس کی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔