ابوظہبی، 14 ستمبر، 2026 (وام) -- نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور برادر ریاست کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے کی تازہ پیش رفت، مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور امارات-کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرا نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات سے متعلق متعدد امور کا بھی جائزہ لیا اور ان پر آرا کا تبادلہ کیا ہے۔