ابوظہبی، 21 ستمبر، 2026 (وام) -- صدارتی دیوان نے شیخ احمد بن راشد المکتوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جن کا آج انتقال ہوگیا۔
صدارتی دیوان نے ایک بیان میں نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور آلمکتوم خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور اہل خانہ کو صبر و حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی ہے۔