متحدہ عرب امارات کے صدر اور اطالوی وزیرِ اعظم کی ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات کے صدر اور اطالوی وزیرِ اعظم کی ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 4 اکتوبر 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور اطالوی جمہوریہ کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے آج ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور بالخصوص اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور اطالوی وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت اور خطے کے ممالک اور عوام کے مفاد میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔