ابوظہبی، 4 اکتوبر، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جنوب مشرق میں سلاما کے علاقے میں سڑک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر جمہوریہ کینیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ، کینیا اور اس کی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔